فضائل الصحابة
فضائل الزبير بن العوام رضي الله عنه— سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: الزُّبَيْرُ أَوَّلُ مَنْ سَلَّ سَيْفًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ) باب: (سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے اللہ کی راہ میں سب سے پہلے تلوار سونتنے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا حَسَنٌ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: أَوَّلُ مَنْ سَلَّ سَيْفَهُ فِي ذَاتِ اللَّهِ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ وَبَيْنَمَا الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ قَائِلٌ فِي شِعْبِ الْمَطَابِخِ إِذْ سَمِعَ نَغَمَةً: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُتِلَ، فَخَرَجَ مِنَ الْبَيْتِ مُتَجَرِّدًا، بِيَدِهِ السَّيْفُ صَلْتًا، فَلَقِيَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "كَفَّةَ كَفَّةَ، فَقَالَ: مَا شَأْنُكَ يَا زُبَيْرُ؟ " ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَّكَ قُتِلْتَ، قَالَ: "فَمَا كُنْتُ صَانِعًا؟" قَالَ: أَرَدْتُ وَاللَّهِ أَنْ أَسْتَعْرِضَ أَهْلَ مَكَّةَ قَالَ: "فَدَعَا لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَيْرٍ". قَالَ سَعِيدٌ أَرْجُو إِنْ لَا تَضِيعَ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ دَعْوَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.ایک مرتبہ جب سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ «شعب المطابخ» میں دوپہر کے وقت آرام کر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے ایک آواز سنی کہ: ”رسول اللہ ﷺ شہید کر دیے گئے ہیں۔“ وہ فوراً (اوپری لباس کے بغیر) گھر سے نکل کھڑے ہوئے اور ان کے ہاتھ میں کھینچی ہوئی ننگی تلوار تھی۔ اچانک رسول اللہ ﷺ سے ان کا آمنا سامنا ہوا تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے زبیر! تمہیں کیا ہوا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں نے سنا ہے کہ آپ شہید کر دیے گئے ہیں۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تو پھر تم کیا کرنے والے تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! میرا ارادہ تھا کہ اہل مکہ کو تہِ تیغ کر دوں۔“ تب نبی کریم ﷺ نے ان کے حق میں خیر و بھلائی کی دعا فرمائی۔“
سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مجھے امید ہے کہ نبی کریم ﷺ کی یہ دعا اللہ عزوجل کے ہاں ان کے حق میں رائیگاں نہیں جائے گی۔“