فضائل الصحابة
فضائل عبد الرحمن بن عوف رضي الله عنه— سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ الصَّحَابَةِ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عِنْدَ مَوْتِهِ) باب: (سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی وفات پر صحابہ کرام کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1257
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَعْقُوبُ قَثَنَا أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَقُولُ يَوْمَ مَاتَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ "اذْهَبِ ابْنَ عَوْفٍ فَقَدْ أَدْرَكْتَ صَفْوَهَا وَسَبَقْتَ رَنْقَهَا".ترجمہ
سعد بن ابراہیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو اس دن، جس دن سیدنا عبد الرحمن رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی، یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے ابن عوف! سدھار جائیے، بلاشبہ آپ نے اس (دنیا) کی صفائی و شفافیت کو پا لیا اور اس کے گدلے پن سے پہلے ہی آگے نکل گئے۔“