فضائل الصحابة
فضائل عبد الرحمن بن عوف رضي الله عنه— سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِنْفَاقِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَقِيَامِهِ عَلَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ) باب: (سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے انفاق اور امہات المومنین کی خدمت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1252
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا أَبِي، نَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ مَنْ حَافَظَ عَلَى أَزْوَاجِي - وَقَالَ سُفْيَانَ مَرَّةً -: عَلَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ - إِنَّ الَّذِي يُحَافِظُ عَلَيْهِنَّ بَعْدِي فَهُوَ الصَّادِقُ الْبَارُّ" قَالَ: فَكَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ يَحُجُّ بِهِنَّ، وَيَجْعَلُ عَلَى هَوَادِجِهِنَّ الطَّيَالِسَةَ وَيُنْزِلُهُنَّ الشِّعْبَ الَّذِي لَيْسَ لَهُ مَنْفَذٌ.ترجمہ
ابن ابی نجیح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”بے شک جو میری بیویوں کی — اور سفیان رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ (یہ الفاظ) کہے: امہات المومنین کی — حفاظت و نگہبانی کرے گا، یقیناً میرے بعد جو ان کا خیال رکھے گا وہی سچا اور نیکوکار ہے۔“
راوی کہتے ہیں کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ان (امہات المومنین) کو حج کرواتے تھے، ان کے ہودجوں پر چادریں ڈال دیتے تھے اور انہیں ایسی گھاٹی میں اتارتے تھے جس کا (آمد و رفت کے لیے) کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوتا تھا۔