❮
❯
حدیث نمبر: 1229
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ: أَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَامُ: "جُعْتُ مَرَّةً بِالْمَدِينَةِ جُوعًا شَدِيدًا فَخَرَجْتُ أَطْلُبُ الْعَمَلَ فِي عَوَالِي الْمَدِينَةِ، فَإِذَا أَنَا بِامْرَأَةٍ قَدْ جَمَعَتْ مَدَرًا، فَظَنَنْتُهَا تُرِيدُ بَلَّهُ فَأَتَيْتُهَا فَقَاطَعْتُهَا كُلُّ ذَنُوبٍ، عَلَى تَمْرَةٍ، فَمَدَدْتُ سِتَّةَ عَشَرَ ذَنُوبًا حَتَّى مَجَلَتْ يَدَايَ، ثُمَّ أَتَيْتُ الْمَاءَ فَأَصَبْتُ مِنْهُ، ثُمَّ أَتَيْتُهَا فَقُلْتُ بِكَفِّي هَكَذَا بَيْنَ يَدَيْهَا، - وَبَسَطَ إِسْمَاعِيلُ يَدَيْهِ وَجَمَعَهَا - فَعَدَّتْ لِيَ سِتَّ عَشْرَةَ تَمْرَةً، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ فَأَكَلَ مَعِي مِنْهَا" .
ترجمہ

مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ایک مرتبہ مدینہ منورہ میں مجھے سخت بھوک لگی، تو میں مزدوری کی تلاش میں مدینہ کے بالائی علاقوں کی طرف نکل پڑا، وہاں میں نے ایک عورت کو دیکھا جس نے مٹی کے ڈھیلے جمع کر رکھے تھے، میں نے گمان کیا کہ وہ انہیں بھگونا چاہتی ہے، چنانچہ میں اس کے پاس گیا اور اس سے ہر بڑے ڈول کے بدلے ایک کھجور کی مزدوری طے کی۔ پس میں نے سولہ ڈول کھینچے یہاں تک کہ میرے ہاتھوں میں چھالے پڑ گئے۔ پھر میں پانی کے پاس آیا اور اس میں سے (پانی) پیا، پھر میں اس عورت کے پاس آیا اور اس کے سامنے اپنی ہتھیلیاں اس طرح کیں — اور اسماعیل رحمہ اللہ نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلا کر اور انہیں جوڑ کر اس کی کیفیت دکھائی — تو اس عورت نے مجھے گن کر سولہ کھجوریں دے دیں۔ پھر میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ کو اس کی خبر دی، تو آپ ﷺ نے میرے ساتھ مل کر ان کھجوروں میں سے تناول فرمایا۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه / حدیث: 1229
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: ضعيف لانقطاعه ورجاله ثقات . . »
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1138، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5860، 5861»
«مسند الامام احمد: 135/1»