فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1228
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: أَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَلِيٍّ ، فَقَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَنِ وَفْدًا قَالَ: "لَا وَاللَّهِ مَا عَلَى أَرْجُلِهِمْ يُحْشَرُونَ، وَلَكِنْ بِنُوقٍ، لَمْ تَرَ الْخَلَائِقُ مِثْلَهَا عَلَيْهَا رَحَائِلُ مِنْ ذَهَبٍ فَيَرْكَبُونَ عَلَيْهَا حَتَّى يَضْرِبُوا أَبْوَابَ الْجَنَّةِ" .ترجمہ
نعمان بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، تو انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَنِ وَفْدًا﴾ جس دن ہم پرہیزگاروں کو رحمان کی طرف وفد بنا کر جمع کریں گے۔ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! وہ اپنے پیروں پر (چل کر) جمع نہیں کیے جائیں گے، بلکہ ایسی اونٹنیوں پر (لائے جائیں گے) جن کی مانند مخلوق نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی، ان پر سونے کے کجاوے ہوں گے، وہ ان پر سوار ہوں گے یہاں تک کہ وہ جنت کے دروازوں پر دستک دیں گے۔“