فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ، هُوَ ابْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَبُعٍ ، قَالَ: خَطَبَنَا عَلِيٌّ فَقَالَ: وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ، وَبَرَأَ النَّسَمَةَ، لَتُخْضَبَنَّ هَذِهِ مِنْ هَذِهِ، قَالَ: قَالَ النَّاسُ: فَأَعْلِمْنَا مَنْ هُوَ، فَوَاللَّهِ لَنُبِيرَنَّهُ أَوْ لَنُبِيرَنَّ عِتْرَتَهُ، قَالَ: أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ أَنْ يُقْتَلَ بِي غَيْرُ قَاتِلِي، قَالُوا: إِنْ كُنْتَ قَدْ عَلِمْتَ ذَلِكَ اسْتَخْلِفْ إِذًا، قَالَ: لَا، وَلَكِنْ أَكِلُكُمْ إِلَى مَا وَكَلَكُمْ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.عبد اللہ بن سُبُع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: «وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ، وَبَرَأَ النَّسَمَةَ» ”اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑا اور جان کو پیدا کیا! یہ (داڑھی) اس (سر کے خون) سے ضرور رنگ دی جائے گی۔“
راوی کہتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کیا: ”تو ہمیں بتا دیجیے کہ وہ شخص کون ہے؟ اللہ کی قسم! ہم اسے یا اس کی نسل کو نیست و نابود کر دیں گے۔“
انہوں نے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کہ میرے بدلے میرے قاتل کے سوا کسی اور کو قتل نہ کیا جائے۔“
لوگوں نے کہا: ”اگر آپ کو اس (شہادت) کا علم ہے تو پھر کسی کو اپنا خلیفہ نامزد فرما دیجیے۔“
انہوں نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ میں تمہیں اسی حال پر چھوڑتا ہوں جس پر رسول اللہ ﷺ نے تمہیں چھوڑا تھا۔“