فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1212
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، نَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ فَقُلْتُ: إِنَّكَ بَعَثْتَنِي إِلَى قَوْمٍ وَهُمْ أَسَنُّ مِنِّي، لِأَقْضِيَ بَيْنَهُمْ، فَقَالَ: "اذْهَبْ، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ سَيَهْدِي قَلْبَكَ، وَيُثَبِّتُ لِسَانَكَ" .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے یمن روانہ فرمایا تو میں نے عرض کی: آپ نے مجھے ایسے لوگوں کی طرف بھیجا ہے جو عمر میں مجھ سے بڑے ہیں تاکہ میں ان کے درمیان فیصلے کروں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: «اذْهَبْ، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ سَيَهْدِي قَلْبَكَ، وَيُثَبِّتُ لِسَانَكَ» ”تم جاؤ، کیونکہ اللہ عزوجل عنقریب تمہارے دل کی رہنمائی فرمائے گا اور تمہاری زبان کو ثابت قدم رکھے گا۔““