فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا أَبِي، نَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْهَالِ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ جَمَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ، فَاجْتَمَعَ ثَلَاثُونَ فَأَكَلُوا وَشَرِبُوا، قَالَ: قَالَ لَهُمْ: "مَنْ يَضْمَنُ عَنِّي دَيْنِي وَمَوَاعِيدِي، وَيَكُونُ مَعِي فِي الْجَنَّةِ، وَيَكُونُ خَلِيفَتِي فِي أَهْلِي؟" فَقَالَ رَجُلٌ لَمْ يُسَمِّهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْتَ كُنْتَ بَحْرًا مَنْ يَقُومُ بِهَذَا؟ قَالَ: ثُمَّ قَالَ لِآخَرَ، قَالَ: فَعَرَضَ ذَلِكَ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا.سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب یہ آیت مبارکہ ﴿وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ﴾ نازل ہوئی تو نبی ﷺ نے اپنے اہل بیت کو جمع فرمایا، چنانچہ تیس افراد جمع ہوئے، انہوں نے کھایا اور پیا۔
آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”کون ہے جو میری طرف سے میرے قرض اور میرے وعدوں کی ذمہ داری اٹھائے گا، اور وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا اور میرے اہل خانہ میں میرا خلیفہ (قائم مقام) ہوگا؟“ تو ایک شخص نے، جس کا نام راوی نے ذکر نہیں کیا، عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ تو (سخاوت و جود کا) سمندر تھے، بھلا اس (بھاری ذمہ داری) کو کون اٹھا سکتا ہے؟“
راوی کہتے ہیں: پھر آپ ﷺ نے کسی دوسرے شخص سے بھی یہی فرمایا، غرض آپ ﷺ نے اپنے اہل بیت کے سامنے یہ پیش کش رکھی تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں (یہ ذمہ داری لیتا ہوں)۔““