فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1197
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا شَيْبَانُ أَبُو مُحَمَّدٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: أَنَا يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَلِيًّا قَالَ لِأَبِيهِ: لَأَبْعَثَنَّكَ فِيمَا بَعَثَنِي فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ أُسَوِّيَ كُلَّ قَبْرٍ، وَأَنْ أَطْمِسَ كُلَّ صَنَمٍ.ترجمہ
حیان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”میں تمہیں یقیناً اسی مہم پر روانہ کرتا ہوں جس پر رسول اللہ ﷺ نے مجھے روانہ فرمایا تھا، (وہ یہ) کہ میں ہر (اونچی) قبر کو برابر کر دوں اور ہر بت کو مٹا دوں۔“