فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَغَيْرُهُمَا، قَالُوا: نَا عَمْرُو بْنُ طَلْحَةَ الْقَنَّادُ ، قَثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عَلِيًّا كَانَ يَقُولُ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَاللَّهِ لَا نَنْقَلِبُ عَلَى أَعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا اللَّهُ، وَلَئِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ لَأُقَاتِلَنَّ عَلَى مَا قَاتَلَ عَلَيْهِ حَتَّى أَمُوتَ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأَخُوهُ، وَوَلِيُّهُ، وَابْنُ عَمِّهِ، وَوَارِثُهُ، وَمَنْ أَحَقُّ بِهِ مِنِّي؟.سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ میں فرمایا کرتے تھے: ”بے شک اللہ عزوجل فرماتا ہے: ﴿أَفَإِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَىٰ أَعْقَابِكُمْ﴾ ”بھلا اگر وہ وفات پا جائیں یا شہید کر دیے جائیں تو کیا تم اپنے الٹے پاؤں پھر جاؤ گے؟“؛ اللہ کی قسم! اللہ کی طرف سے ہمیں ہدایت مل جانے کے بعد ہم ہرگز اپنے الٹے پاؤں نہیں پھریں گے، اور اگر آپ ﷺ کی وفات ہو گئی یا آپ شہید کر دیے گئے تو میں یقیناً اسی (دین) پر قتال کروں گا جس پر آپ ﷺ نے قتال فرمایا یہاں تک کہ میں مر جاؤں، اللہ کی قسم! میں ان کا بھائی، ان کا ولی، ان کا چچا زاد اور ان کا وارث ہوں، تو مجھ سے بڑھ کر ان کا حق دار کون ہے؟“۔