فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1111
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَعَلَ عَلِيٌّ يُغَسِّلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَرَ مِنْهُ شَيْئًا مِمَّا يُرَى مِنَ الْمَيِّتِ، وَهُوَ يَقُولُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، مَا أَطْيَبَكَ حَيًّا وَمَيِّتًا.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کو غسل دینا شروع کیا تو انہوں نے آپ ﷺ کے جسدِ مبارک میں ایسی کوئی بھی چیز (ناپسندیدہ اثرات) نہیں دیکھی جو عام طور پر میت میں دیکھی جاتی ہے، اور وہ (غسل دیتے ہوئے) فرما رہے تھے: «بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، مَا أَطْيَبَكَ حَيًّا وَمَيِّتًا» ”میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ زندگی میں بھی کتنے پاکیزہ و معطر تھے اور وفات کے بعد بھی کتنے پاکیزہ و معطر ہیں۔“