فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 109
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ ، عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ أَبِي إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُلَيْلٍ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيُّ إِلَّا قَدْ أُعْطِيَ سَبْعَةَ رُفَقَاءَ نُجَبَاءَ، وَإِنَّ نَبِيَّكُمْ عَلَيْهِ السَّلَامُ أُعْطِيَ أَرْبَعَةَ عَشَرَ، قُلْنَا: مَنْ هُمْ؟ قَالَ: أَنَا، وَابْنَايَ، وَحَمْزَةُ ، وَجَعْفَرٌ ، وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، وَحُذَيْفَةُ ، وَعَمَّارٌ ، وَالْمِقْدَادُ ، وَأَبُو ذَرٍّ ، وَسَلْمَانُ ، وَبِلَالٌ رَحِمَهُمُ اللَّهُ.ترجمہ
عبد اللہ بن ملیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کوئی بھی ایسا نبی نہیں گزرا مگر اسے سات چنیدہ اور معزز رفقاء عطا کیے گئے، اور یقیناً تمہارے نبی ﷺ کو چودہ ایسے رفقاء عطا کیے گئے ہیں۔“ ہم نے عرض کیا: ”وہ کون حضرات ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں، میرے دونوں بیٹے، سیدنا حمزہ، سیدنا جعفر، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا عبد اللہ بن مسعود، سیدنا حذیفہ، سیدنا عمار، سیدنا مقداد، سیدنا ابوذر، سیدنا سلمان اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہم۔“