فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْفِرْيَابِيُّ ، سَنَةَ تِسْعٍ وَتِسْعِينَ وَمِائَتَيْنِ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ خَيْبَرَ : "لَأَدْفَعَنَّ الرَّايَةَ غَدًا إِلَى رَجُلٍ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، يَفْتَحُ اللَّهَ عَلَيْهِ" ، فَقَالَ عُمَرُ : فَمَا أَحْبَبْتُ الْإِمَارَةَ إِلَّا يَوْمَئِذٍ، فَتَطَاوَلْتُ لَهَا، قَالَ: فَقَالَ لِعَلِيٍّ: "قُمْ" ، فَدَفَعَ اللِّوَاءَ إِلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: "اذْهَبْ وَلَا تَلْتَفِتْ لِلْعَزِيمَةِ" ، فَقَالَ عَلِيٌّ: عَلَامَ أُقَاتِلُ النَّاسَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "قَاتِلْهُمْ حَتَّى يَشْهَدُوا أَلَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَإِذَا قَالُوهَا فَقَدْ مَنَعُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ" .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے دن فرمایا: ”میں کل جھنڈا یقیناً ایک ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے، اللہ اس کے ہاتھوں فتح نصیب فرمائے گا۔“
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے اس دن سے پہلے کبھی امارت کی خواہش نہیں ہوئی، چنانچہ میں (اس امید پر کہ میرا نام پکارا جائے) گردن اٹھا اٹھا کر دیکھنے لگا۔“
راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”کھڑے ہو جاؤ۔“ اور جھنڈا ان کے سپرد کر دیا، پھر فرمایا: ”جاؤ اور (پختہ عزم کے ساتھ) پیچھے مڑ کر نہ دیکھنا۔“
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں لوگوں سے کس بات پر قتال کروں؟“ تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان سے قتال کرو یہاں تک کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، پھر جب وہ یہ اقرار کر لیں تو انہوں نے مجھ سے اپنے خون اور اپنے مال محفوظ کر لیے سوائے اس کے (اسلامی) حق کے، اور ان کا (باطنی) حساب اللہ کے ذمے ہے۔“