فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، قَثَنَا أَبُو عَمْرٍو سَهْلُ بْنُ زَنْجَلَةَ الرَّازِيُّ ، قَثَنَا الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخَى بَيْنَ النَّاسِ وَتَرَكَ عَلِيًّا حَتَّى بَقِيَ آخِرَهُمْ لَا يَرَى لَهُ أَخًا فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، آخَيْتَ بَيْنَ النَّاسِ وَتَرَكْتَنِي؟ قَالَ: " وَلِمَ تَرَانِي تَرَكْتُكَ؟ إِنَّمَا تَرَكْتُكَ لِنَفْسِي، أَنْتَ أَخِي، وَأَنَا أَخُوكَ، فَإِنْ ذَاكَرَكَ أَحَدٌ فَقُلْ: أَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَأَخُو رَسُولِهِ، لَا يَدَّعِيهَا بَعْدُ إِلَّا كَذَّابٌ ".سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے لوگوں کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو (بظاہر) چھوڑ دیا، یہاں تک کہ وہ سب کے آخر میں رہ گئے اور انہیں اپنا کوئی بھائی نظر نہ آیا، تو انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے لوگوں کے درمیان تو بھائی چارہ قائم فرما دیا اور مجھے چھوڑ دیا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے خیال میں میں نے تمہیں کیوں چھوڑا؟ میں نے تمہیں محض اپنی ذات کے لیے چھوڑا ہے؛ تم میرے بھائی ہو اور میں تمہارا بھائی ہوں۔ پس اگر کوئی تم سے اس بارے میں بات کرے تو کہہ دینا: میں اللہ کا بندہ اور اس کے رسول کا بھائی ہوں؛ میرے بعد اس کا دعویٰ کوئی نہیں کرے گا سوائے اس کے جو جھوٹا ہو۔“