فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، قَثَنَا خَلَّادُ بْنُ أَسْلَمَ ، قَثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، قَثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِصْمَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ وَهُوَ يَقُولُ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّايَةَ فَهَزَّهَا ثُمَّ قَالَ: "مَنْ يَأْخُذُهَا بِحَقِّهَا؟" قَالَ: فَجَاءَ الزُّبَيْرُ فَقَالَ: أَمِطْ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ: أَمِطْ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "وَالَّذِي كَرَّمَ وَجْهَ مُحَمَّدٍ ، لَأُعْطِيَنَّهَا رَجُلًا لَا يَفِرُّ بِهَا، هَاكَ يَا عَلِيُّ" ، قَالَ: فَانْطَلَقَ فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ خَيْبَرَ وَفَدَكَ.عبداللہ بن عصمہ رحمہ اللہ، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے جھنڈا پکڑا اور اسے لہرایا، پھر فرمایا: ”کون ہے جو اسے اس کے حق کے ساتھ لے؟““
وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ آئے تو آپ ﷺ نے (ان سے) فرمایا: ”پیچھے ہٹ جاؤ“، پھر ایک اور صاحب آئے تو آپ ﷺ نے (ان سے بھی) فرمایا: ”پیچھے ہٹ جاؤ“، پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے محمد (ﷺ) کے چہرے کو معزز بنایا! میں یہ جھنڈا ضرور ایسے شخص کو دوں گا جو (میدان سے) فرار نہیں ہوگا؛ اے علی! یہ لو۔“
راوی کہتے ہیں کہ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ روانہ ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھ پر خیبر اور فدک فتح فرما دیے۔