فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1051
حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودٍ الْأَصْبَهَانِيُّ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ الْمَرْوَزِيُّ ، قَثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السَّيْنَانِيُّ ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ خَطَبَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاطِمَةَ ، فَقَالَ: "إِنَّهَا صَغِيرَةٌ" ، فَخَطَبَهَا عَلِيٌّ ، فَزَوَّجَهَا مِنْهُ.ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ابھی چھوٹی ہے۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نکاح کا پیغام دیا تو آپ ﷺ نے ان کا نکاح ان سے کر دیا۔