فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1052
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الدُّورِيُّ ، قَثَنَا شَاذَانُ ، قَثَنَا جَعْفَرُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ أَنَسٍ، يَعْنِي: ابْنَ مَالِكٍ ، قَالَ: قُلْنَا لِسَلْمَانَ: سَلِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ وَصِيُّهُ، فَقَالَ لَهُ سَلْمَانُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ وَصِيُّكَ؟ قَالَ: "يَا سَلْمَانُ ، مَنْ كَانَ وَصِيَّ مُوسَى؟ " قَالَ: يُوشَعُ بْنُ نُونٍ، قَالَ: " فَإِنَّ وَصِيِّي وَوَارِثِي يَقْضِي دَيْنِي، وَيُنْجِزُ مَوْعُودِي: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ". ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ہم نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ نبی ﷺ سے دریافت کریں کہ ان کا وصی کون ہے؟“ پس سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کا وصی کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے سلمان! موسیٰ علیہ السلام کا وصی کون تھا؟“ انہوں نے عرض کیا: یوشع بن نون۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو بے شک میرا وصی، میرا وارث، میرا قرض ادا کرنے والا اور میرے وعدوں کو پورا کرنے والا سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہے۔“