فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1050
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَيُّوبَ الْمَخْزُومِيُّ ، قَثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ الْأَقْطَعُ ، قَثَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ ، أَنَّ عَلِيًّا أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَرَقَهُ وَفَاطِمَةَ لَيْلَةً، فَقَالَ لَهُمْ: "أَلَا تُصَلُّونَ؟" فَقَالَ عَلِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَنْفُسَنَا بِيَدِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، إِنْ شَاءَ أَنْ يَبْعَثَنَا بَعَثَنَا، فَانْصَرَفَ فَلَمْ يَرْجِعْ إِلَيْهِ شَيْئًا وَهُوَ يَقُولُ: وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا .ترجمہ
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے انہیں خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ ایک رات ان کے اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور ان سے فرمایا: ”کیا تم نماز نہیں پڑھتے؟“
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہماری جانیں اللہ عزوجل کے ہاتھ میں ہیں، اگر وہ ہمیں بیدار کرنا چاہے تو بیدار کر دیتا ہے۔“
تو آپ ﷺ واپس مڑ گئے اور پلٹ کر انہیں کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ آپ ﷺ (جاتے ہوئے) یہ فرما رہے تھے: ﴿وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا﴾ ”اور انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے۔“