فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1047
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، قَثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ ، قَثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْخَطَّابِ ، قَثَنَا عِيسَى ، ذَكَرَهُ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، وَسَمِعْتُهُ يَذْكُرُهُ عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: "تُؤْتَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِنَاقَةٍ مِنْ نُوقِ الْجَنَّةِ، فَتَرْكَبُهَا وَرُكْبَتُكَ مَعَ رُكْبَتِي، وَفَخِذُكَ مَعَ فَخِذِي، حَتَّى تَدْخُلَ الْجَنَّةَ" .ترجمہ
ابوجعفر رحمہ اللہ ایک شخص سے اور وہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”قیامت کے دن تمہارے پاس جنت کی اونٹنیوں میں سے ایک اونٹنی لائی جائے گی، پس تم اس پر سوار ہو گے اور تمہارا گھٹنا میرے گھٹنے کے ساتھ اور تمہاری ران میری ران کے ساتھ ہو گی، یہاں تک کہ تم جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔“