❮
❯
حدیث نمبر: 1048
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَثَنَا أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي لَيْلَى الْكِنْدِيِّ أَنَّهُ حَدَّثَهُ قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ يَقُولُ، وَنَحْنُ نَنْتَظِرُ جِنَازَةً، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَقَالَ: أَبَا عَامِرٍ ، أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ لِعَلِيٍّ: "مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ" ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ أَبُو لَيْلَى: فَقُلْتُ لِزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ : قَالَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَدْ قَالَهَا لَهُ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ؟ فَقَالَ: نَعَمْ ".
ترجمہ

ابو لیلیٰ الکندی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا، جبکہ ہم ایک جنازے کا انتظار کر رہے تھے، تو لوگوں میں سے ایک شخص نے ان سے سوال کیا: ”اے ابوعامر! کیا آپ نے غدیرِ خم کے دن رسول اللہ ﷺ کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے متعلق یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» ”جس کا میں مولا ہوں، علی اس کا مولا ہے“؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں۔“
ابو لیلیٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا یہ بات رسول اللہ ﷺ نے فرمائی تھی؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں۔“ میں نے پوچھا: ”کیا آپ ﷺ نے ان کے لیے یہ بات چار مرتبہ فرمائی تھی؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه / حدیث: 1048
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدا
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف جداً. إسماعيل بن يحيى بن سلمة بن كهيل متروك وقد سبق في ٦٦٠. والحديث صحيح كما مضى مراراً. . »
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1313، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14627»
«تقدم تخريجه في رقم:660؛ والحديث صحيح كما مضي مرارا»