فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ قَالَ نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ: مَنْ أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ؟ فَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ ، ثُمَّ قَالَ: أَمَا سَمِعْتَ قَوْلَ حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ:
إِذَا تَذَكَّرْتَ شَجْوًا مِنْ أَخِي ثِقَةٍ فَاذْكُرْ أَخَاكَ أَبَا بَكْرٍ بِمَا فَعَلَا خَيْرَ الْبَرِيَّةِ أَتْقَاهَا وَأَعْدَلَهَا
بَعْدَ النَّبِيِّ وَأَوْفَاهَا بِمَا حَمَلَا الثَّانِي التَّالِي الْمَحْمُودُ مَشْهَدُهُ
وَأَوَّلُ النَّاسِ مِنْهُمْ صَدَّقَ الرُّسُلَا؟ ".امام شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: ”سب سے پہلے اسلام لانے والا کون ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ۔“ پھر فرمایا: ”کیا تم نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا یہ قول نہیں سنا: «إِذَا تَذَكَّرْتَ شَجْوًا مِنْ أَخِي ثِقَةٍ
فَاذْكُرْ أَخَاكَ أَبَا بَكْرٍ بِمَا فَعَلَا»
”جب تم کسی قابلِ اعتماد بھائی کے بچھڑنے کے غم کو یاد کرو، تو اپنے بھائی ابوبکر (رضی اللہ عنہ) کے کارناموں کو یاد کرو۔“
«خَيْرَ الْبَرِيَّةِ أَتْقَاهَا وَأَعْدَلَهَا
بَعْدَ النَّبِيِّ وَأَوْفَاهَا بِمَا حَمَلَا»
”وہ نبی ﷺ کے بعد تمام مخلوق میں سب سے بہتر، سب سے زیادہ پرہیزگار اور سب سے زیادہ عادل ہیں، اور اپنی اٹھائی ہوئی ذمہ داریوں کو سب سے بڑھ کر پورا کرنے والے ہیں۔“
«الثَّانِي التَّالِي الْمَحْمُودُ مَشْهَدُهُ
وَأَوَّلُ النَّاسِ مِنْهُمْ صَدَّقَ الرُّسُلَا»
”وہ (غار میں) دوسرے، (نبی ﷺ کے) نقشِ قدم پر چلنے والے اور ستودہ صفات مقامات والے ہیں، اور لوگوں میں سب سے پہلے ہیں جنہوں نے رسولوں کی تصدیق کی۔““