فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 102
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا تَلِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَثَنَا أَبُو الْجَحَّافِ ، قَالَ: لَمَّا بُويِعَ أَبُو بَكْرٍ أَغْلَقَ بَابَهُ دُونَ النَّاسِ ثَلَاثًا، كُلَّ يَوْمٍ يَقُولُ: قَدْ أَقَلْتُكُمْ بَيْعَتَكُمْ فَبَايِعُوا مَنْ شِئْتُمْ، قَالَ: كُلُّ ذَلِكَ يَقُومُ عَلِيٌّ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي طَالِبٍ ، فَيَقُولُ: لَا نُقِيلُكَ وَلَا نَسْتَقِيلُكَ، قَدَّمَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَنْ يُؤَخِّرُكَ؟.ترجمہ
ابو الجحاف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کی گئی تو انہوں نے تین دن تک لوگوں پر اپنا دروازہ بند رکھا، وہ ہر روز (باہر تشریف لاتے اور) فرماتے: ”میں نے تمہاری بیعت تمہیں واپس کر دی ہے، لہذا تم جس کی چاہو بیعت کر لو۔“
راوی کہتے ہیں کہ ہر مرتبہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ، یعنی ابن ابی طالب، کھڑے ہوتے اور عرض کرتے: ”نہ ہم آپ کو (اس عہدے سے) سبکدوش کرتے ہیں اور نہ ہی بیعت کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں؛ آپ کو رسول اللہ ﷺ نے (خود) آگے بڑھایا ہے، تو اب کون ہے جو آپ کو پیچھے کر سکے؟““