فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: حَاصَرْنَا خَيْبَرَ، فَأَخَذَ اللِّوَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَانْصَرَفَ وَلَمْ يُفْتَحْ لَهُ، ثُمَّ أَخَذَهُ مِنَ الْغَدِ عُمَرُ فَخَرَجَ فَرَجَعَ وَلَمْ يُفْتَحْ لَهُ، وَأَصَابَ النَّاسَ يَوْمَئِذٍ شِدَّةٌ وَجَهْدٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنِّي دَافِعٌ اللِّوَاءَ غَدًا إِلَى رَجُلٍ يُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، أَوْ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، لَا يَرْجِعُ حَتَّى يُفْتَحَ لَهُ" ، وَبِتْنَا طَيِّبَةً أَنْفُسُنَا أَنَّ الْفَتْحَ غَدٌ، فَلَمَّا أَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الْغَدَاةَ، ثُمَّ قَامَ قَائِمًا فَدَعَا بِاللِّوَاءِ وَالنَّاسُ عَلَى مَصَافِّهِمْ، فَدَعَا عَلِيًّا وَهُوَ أَرْمَدُ فَتَفَلَ فِي عَيْنَيْهِ وَدَفَعَ إِلَيْهِ اللِّوَاءَ وَفُتِحَ لَهُ، قَالَ بُرَيْدَةُ: وَأَنَا فِيمَنْ تَطَاوَلَ لَهَا.سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے خیبر کا محاصرہ کیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جھنڈا تھاما لیکن وہ واپس آگئے اور ان کے ذریعے فتح نہ ہوئی۔ پھر اگلے دن اسے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تھاما، وہ بھی میدان میں نکلے اور واپس آگئے لیکن ان کے ذریعے بھی فتح نہ ہوئی۔ ان دنوں لوگوں کو سخت مشقت اور تھکن لاحق تھی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں کل جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جس سے اللہ اور اس کا رسول محبت کرتے ہیں، یا وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے، وہ تب ہی واپس آئے گا جب اسے فتح نصیب ہو چکی ہو گی۔“
ہم نے وہ رات اس اطمینانِ قلب کے ساتھ گزاری کہ کل فتح ہونی ہے۔ جب صبح ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے صبح کی نماز ادا فرمائی، پھر آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور جھنڈا طلب فرمایا جبکہ لوگ اپنی صفوں میں (تیار) تھے، پس آپ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلایا حالانکہ ان کی آنکھیں دکھ رہی تھیں، آپ ﷺ نے ان کی دونوں آنکھوں میں اپنا لعابِ دہن ڈالا اور جھنڈا ان کے سپرد فرما دیا، چنانچہ انہیں فتح نصیب ہوئی۔ سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے اس (شرف) کے حصول کی امید میں اپنی گردنیں اٹھا اٹھا کر دیکھا تھا۔“