فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِوَفْدِ ثَقِيفٍ حِينَ جَاءُوهُ: " وَاللَّهِ لَتُسْلِمُنَّ أَوْ لَأَبْعَثَنَّ إِلَيْكُمْ رَجُلًا مِنِّي، أَوْ قَالَ: مِثْلَ نَفْسِي، فَلَيَضْرِبَنَّ أَعْنَاقَكُمْ، وَلَيَسْبِيَنَّ ذَرَارِيَّكُمْ، وَلَيَأْخُذَنَّ أَمْوَالَكُمْ "، قَالَ عُمَرُ : فَوَاللَّهِ مَا اشْتَهَيْتُ الْإِمَارَةَ إِلَّا يَوْمَئِذٍ، جَعَلْتُ أَنْصِبُ صَدْرِي لَهُ رَجَاءَ أَنْ يَقُولَ: هَذَا، فَالْتَفَتَ إِلَى عَلِيٍّ فَأَخَذَ بِيَدِهِ ثُمَّ قَالَ: "هُوَ هَذَا، هُوَ هَذَا" مَرَّتَيْنِ.مطلب بن عبد اللہ بن حنطب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قبیلہ ثقیف کے وفد سے، جب وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، فرمایا: ”اللہ کی قسم! تم ضرور اسلام قبول کر لو، ورنہ میں تمہاری طرف ایک ایسا شخص بھیجوں گا جو مجھ سے ہے (یا آپ ﷺ نے فرمایا: جو میری مثل ہے)، وہ تمہاری گردنیں مار دے گا، تمہاری اولاد کو قیدی بنا لے گا اور تمہارے اموال پر قبضہ کر لے گا۔“
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اللہ کی قسم! میں نے اس دن کے سوا کبھی امارت کی خواہش نہیں کی، میں (نمایاں ہونے کے لیے) اپنا سینہ تان کر آپ ﷺ کے سامنے آنے لگا اس امید پر کہ آپ ﷺ فرما دیں: یہ ہے وہ شخص۔“ پھر آپ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف التفات فرمایا، ان کا ہاتھ پکڑا اور دو مرتبہ فرمایا: ”وہ یہ ہے، وہ یہ ہے“۔