کتب حدیث › صحيح البخاري › ابواب › باب: آیت کی تفسیر ”تمہاری بیویاں تمہاری کھیتی ہیں، سو تم اپنے کھیت میں آؤ جس طرح سے چاہو اور اپنے حق میں آخرت کے لیے کچھ نیکیاں کرتے رہو“۔
❮
❯
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ , أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ , أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ , عَنْ نَافِعٍ , قَالَ : كَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِذَا قَرَأَ الْقُرْآنَ لَمْ يَتَكَلَّمْ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْهُ ، فَأَخَذْتُ عَلَيْهِ يَوْمًا فَقَرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ حَتَّى انْتَهَى إِلَى مَكَانٍ ، قَالَ : " تَدْرِي فِيمَ أُنْزِلَتْ ؟ " قُلْتُ : لَا ، قَالَ : " أُنْزِلَتْ فِي كَذَا وَكَذَا " ، ثُمَّ مَضَى .
´ہم سے اسحاق بن راہویہ نے بیان کیا ، کہا ہم کو نضر بن شمیل نے خبر دی ، کہا ہم کو عبداللہ ابن عون نے خبر دی ، ان سے نافع نے بیان کیا کہ` جب ابن عمر رضی اللہ عنہما قرآن پڑھتے تو اور کوئی لفظ زبان پر نہیں لاتے یہاں تک کہ تلاوت سے فارغ ہو جاتے ۔ ایک دن میں ( قرآن مجید لے کر ) ان کے سامنے بیٹھ گیا اور انہوں نے سورۃ البقرہ کی تلاوت شروع کی ۔ جب اس آیت «نساؤكم حرث لكم» الخ پر پہنچے تو فرمایا ، معلوم ہے یہ آیت کس کے بارے میں نازل ہوئی تھی ؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں ، فرمایا کہ فلاں فلاں چیز ( یعنی عورت سے پیچھے کی طرف سے جماع کرنے کے بارے میں ) نازل ہوئی تھی اور پھر تلاوت کرنے لگے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: 4526
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
وَعَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ , حَدَّثَنِي أَبِي , حَدَّثَنِي أَيُّوبُ , عَنْ نَافِعٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 , قَالَ : " يَأْتِيهَا فِي " ،رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ , عَنْ نَافِعٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ .
´اور عبدالصمد بن عبدالوارث سے روایت ہے ، ان سے ان کے والد نے بیان کیا ، ان سے ایوب نے بیان کیا ، ان سے نافع نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ` آیت «فأتوا حرثكم أنى شئتم‏» ” سو تم اپنے کھیت میں آؤ جس طرح چاہو ۔ “ کے بارے میں فرمایا کہ ( پیچھے سے بھی ) آ سکتا ہے ۔ اور اس حدیث کو محمد بن یحییٰ بن سعید بن قطان نے بھی اپنے والد سے ، انہوں نے عبیداللہ سے ، انہوں نے نافع سے اور انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: 4527
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، سَمِعْتُ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , قَالَ : " كَانَتْ الْيَهُودُ ، تَقُولُ : إِذَا جَامَعَهَا مِنْ وَرَائِهَا جَاءَ الْوَلَدُ أَحْوَلَ ، فَنَزَلَتْ نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 " .
´ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، ان سے محمد بن منکدر نے اور انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ` یہودی کہتے تھے کہ اگر عورت سے ہمبستری کے لیے کوئی پیچھے سے آئے گا تو بچہ بھینگا پیدا ہو گا ۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی «نساؤكم حرث لكم فأتوا حرثكم أنى شئتم‏» کہ ” تمہاری بیویاں تمہاری کھیتی ہیں ، سو اپنے کھیت میں آؤ جدھر سے چاہو ۔ “
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: 4528
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة