حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ , حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ , عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ : " سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , كَمْ غَزَوْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : سَبْعَ عَشْرَةَ ، قُلْتُ : كَمْ غَزَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : تِسْعَ عَشْرَةَ " .
´ہم سے عبداللہ بن رجاء نے بیان کیا ، انہوں نے بیان کیا ہم سے اسرائیل نے بیان کیا ، ان سے ابواسحاق نے بیان کیا کہ میں نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تم نے کتنے غزوے کئے تھے ؟ انہوں نے بتایا کہ سترہ ۔ میں نے پوچھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے غزوے کئے تھے ؟ فرمایا کہ انیس ۔
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ کتنے غزوات میں شرکت کی ہے؟“ انہوں نے کہا: ”سترہ (17) میں۔“ میں نے (پھر) پوچھا: ”نبی ﷺ نے (خود) کتنے غزوات میں حصہ لیا؟“ انہوں نے فرمایا: ”انیس (19) (غزوات) میں۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ , حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ , عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , قَالَ : " غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسَ عَشْرَةَ " .
´ہم سے عبداللہ بن رجاء نے بیان کیا ، کہا ہم سے اسرائیل نے بیان کیا ، انہوں نے ان سے ابواسحاق نے ، کہا ہم سے براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پندرہ غزوں میں شریک رہا ہوں ۔
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی ﷺ کے ہمراہ پندرہ (15) غزوات میں شرکت کی۔“
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الحَسَنِ , حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلِ بْنِ هِلالٍ , حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ , عَنْ كَهْمَسٍ , عَن ابْنِ بُرَيْدَةَ , عَنْ أَبِيهِ , قَالَ : " غَزَا مَعَ رَسُولِ الله صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّ عَشْرَةَ غَزْوَةً " .
´مجھ سے احمد بن حسن نے بیان کیا ، کہا ہم سے احمد بن محمد بن حنبل بن ہلال نے بیان کیا ، کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا ، ان سے کہمس نے ، ان سے عبداللہ بن بریدہ نے اور ان سے ان کے والد ( بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ ) نے بیان کیا کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سولہ غزووں میں شریک تھے ۔
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سولہ (16) غزوات میں شرکت کی تھی۔“