كتاب المناقب

صحیح بخاری — کتاب المناقب

فضیلتوں کے بیان میں

صحیح بخاری کی کتاب المناقب میں 28 ابواب اور 160 احادیث ہیں (حدیث 3489 تا 3648)۔ اس کے چند ابواب: قریش کی فضیلت کا بیان، قرآن کا قریش کی زبان میں نازل ہونا۔

صحیح بخاری کتاب المناقب فضائل کے سلسلے کی پہلی کتاب ہے جس کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل کی کتاب آتی ہے۔ اس کا آغاز اس آیت سے ہوتا ہے کہ اللہ نے انسانوں کو مختلف قوموں اور قبیلوں میں بنایا، پھر قریش کے مناقب، قرآن کا قریش کی زبان میں نازل ہونا اور اہل یمن کی نسبت سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی طرف بیان ہوئی ہے۔ آگے خاتم النبیین ہونے، رسول اللہ ﷺ کے حلیہ مبارک، اخلاق اور نبوت کی نشانیوں کے ابواب ہیں۔ اس میں وہ مشہور مثال بھی ہے کہ انبیاء کی عمارت میں ایک اینٹ کی جگہ خالی تھی اور نبی کریم ﷺ وہی آخری اینٹ ہیں۔

28ابواب
160احادیث
3489–3648حدیث نمبر
کتاب میں آگے پیچھے
مناقب و فضائل کی تمام احادیث — تمام کتب سے

فہرستِ ابواب

کتاب المناقب کے 28 ابواب

1 اللہ تعالیٰ کا (سورۃ الحجرات میں) ارشاد ”اے لوگو! ہم نے تم سب کو ایک ہی مرد آدم اور ایک ہی عورت حواء سے پیدا کیا ہے اور تم کو مختلف قومیں اور خاندان بنا دیا ہے تاکہ تم بطور رشتہ داری ایک دوسرے کو پہچان سکو، بیشک تم سب میں سے اللہ کے نزدیک معزز تر وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہو“۔ بَابُ قَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى: {يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ} : حدیث 3489 – 3499 2 قریش کی فضیلت کا بیان۔ بَابُ مَنَاقِبِ قُرَيْشٍ: حدیث 3500 – 3505 3 قرآن کا قریش کی زبان میں نازل ہونا۔ بَابُ نَزَلَ الْقُرْآنُ بِلِسَانِ قُرَيْشٍ: حدیث 3506 4 یمن والوں کا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں ہونا قبیلہ خزاعہ کی شاخ بنو اسلم بن افصی بن حارثہ بن عمرو بن عامر اہل یمن میں سے ہیں۔ بَابُ نِسْبَةِ الْيَمَنِ إِلَى إِسْمَاعِيلَ مِنْهُمْ أَسْلَمُ بْنُ أَفْصَى بْنِ حَارِثَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ مِنْ خُزَاعَةَ : حدیث 3507 5 ۔۔۔ بَابٌ: حدیث 3508 – 3511 6 اسلم، غفار، مزینہ، جہینہ اور اشجع قبیلوں کا بیان۔ بَابُ ذِكْرِ أَسْلَمَ وَغِفَارَ وَمُزَيْنَةَ وَجُهَيْنَةَ وَأَشْجَعَ: حدیث 3512 – 3516 7 ایک مرد قحطانی کا تذکرہ۔ بَابُ ذِكْرِ قَحْطَانَ: حدیث 3517 8 جاہلیت کی سی باتیں کرنا منع ہے۔ بَابُ مَا يُنْهَى مِنْ دَعْوَةِ الْجَاهِلِيَّةِ: حدیث 3518 – 3519 9 قبیلہ خزاعہ کا بیان۔ بَابُ قِصَّةُ خُزَاعَةَ: حدیث 3520 – 3521 10 ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے کا بیان۔ بَابُ قِصَّةِ إِسْلاَمِ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: حدیث 3522 11 زمزم کا واقعہ۔ بَابُ قِصَّةِ زَمْزَمَ: حدیث 3522 12 عرب قوم کی جہالت کا بیان۔ بَابُ قِصَّةِ زَمْزَمَ وَجَهْلِ الْعَرَبِ: حدیث 3523 – 3524 13 اپنے مسلمان یا غیر مسلم باپ دادوں کی طرف اپنی نسبت کرنا۔ بَابُ مَنِ انْتَسَبَ إِلَى آبَائِهِ فِي الإِسْلاَمِ وَالْجَاهِلِيَّةِ: حدیث 3525 – 3527 14 کسی قوم کا بھانجا یا آزاد کیا ہوا غلام بھی اسی قوم میں داخل ہوتا ہے۔ بَابُ ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ وَمَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ: حدیث 3528 15 حبشہ کے لوگوں کا بیان۔ بَابُ قِصَّةِ الْحَبَشِ: حدیث 3529 – 3530 16 جو شخص یہ چاہے کہ اس کے باپ دادا کو کوئی برا نہ کہے۔ بَابُ مَنْ أَحَبَّ أَنْ لاَ يُسَبَّ نَسَبُهُ: حدیث 3531 17 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں کا بیان۔ بَابُ مَا جَاءَ فِي أَسْمَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حدیث 3532 – 3533 18 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم النبیین ہونا۔ بَابُ خَاتِمِ النَّبِيِّينَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حدیث 3534 – 3535 19 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا بیان۔ بَابُ وَفَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حدیث 3536 20 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت کا بیان۔ بَابُ كُنْيَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حدیث 3537 – 3539 21 ۔۔۔ بَابٌ: حدیث 3540 22 مہر نبوت کا بیان (جو آپ کے دونوں کندھوں کے بیچ میں تھی)۔ بَابُ خَاتِمِ النُّبُوَّةِ: حدیث 3541 23 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ اور اخلاق فاضلہ کا بیان۔ بَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حدیث 3542 – 3568 24 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں ظاہر میں سوتی تھیں لیکن دل غافل نہیں ہوتا تھا۔ بَابُ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَنَامُ عَيْنُهُ وَلاَ يَنَامُ قَلْبُهُ: حدیث 3569 – 3570 25 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزوں یعنی نبوت کی نشانیوں کا بیان۔ بَابُ عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ: حدیث 3571 – 3634 26 اللہ تعالیٰ کا (سورۃ البقرہ میں) یہ ارشاد کہ ”اہل کتاب اس رسول کو اس طرح پہچان رہے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں اور بیشک ان میں سے ایک فریق کے لوگ حق کو جانتے ہیں پھر بھی وہ اسے چھپاتے ہیں“۔ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ وَإِنَّ فَرِيقًا مِنْهُمْ لَيَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ} : حدیث 3635 27 مشرکین کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی نشانی چاہنا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ شق القمر دکھانا۔ بَابُ سُؤَالِ الْمُشْرِكِينَ أَنْ يُرِيَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آيَةً فَأَرَاهُمُ انْشِقَاقَ الْقَمَرِ: حدیث 3636 – 3638 28 ۔۔۔ بَابٌ: حدیث 3639 – 3648
کوئی باب نہیں ملا۔
اس کتاب کی تمام احادیث (نمبر کے لحاظ سے)168