صحيح البخاري
كتاب المناقب— کتاب: فضیلتوں کے بیان میں
بَابُ مَنَاقِبِ قُرَيْشٍ: باب: قریش کی فضیلت کا بیان۔
وَقَالَ : اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ مُحَمَّدٌ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ : ذَهَبَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ مَعَ أُنَاسٍ مِنْ بَنِي زُهْرَةَ إِلَى عَائِشَةَ وَكَانَتْ أَرَقَّ شَيْءٍ عَلَيْهِمْ لِقَرَابَتِهِمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .´اور لیث نے بیان کیا کہ مجھ سے ابوالاسود محمد نے بیان کیا اور ان سے عروہ بن زبیر نے بیان کیا کہ` عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بنی زہرہ کے چند لوگوں کے ساتھ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے ۔ عائشہ رضی اللہ عنہا بنی زہرہ کے ساتھ بہت اچھی طرح پیش آتی تھیں کیونکہ ان لوگوں کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرابت تھی ۔
حضرت عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (میرے بھائی) حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بنو زہرہ کے لوگوں کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ رضی اللہ عنہا ان لوگوں پر بڑی مہربانی کرتی تھیں کیونکہ وہ رسول اللہ ﷺ کے قریبی رشتہ دار تھے۔
تشریح، فوائد و مسائل
آنحضرت ﷺ کی والدہ ماجدہ آمنہ کا تعلق بنی زہرہ سے ہے۔
آپ کا نسب نامہ یہ ہے۔
آمنہ بنت وہب بن عبد مناف بن زہرہ بن کلاب بن مرہ۔
1۔
بنوزہرہ سے مراد مغیرہ بن کلاب بن مرہ کی اولاد ہے۔
رسول اللہ ﷺ کی والد ماجدہ بھی اسی خاندان سے تھیں کیونکہ نسب اس طرح ہے: آمنہ بنت وہب بن عبد مناف بن زہرہ۔
اسی بنا پر انصار مدینہ کو رسول اللہ ﷺ کے ماموں کہا جاتا ہے۔
2۔
امام بخاری ؒنے اس مقام پر یہ حدیث انتہائی مختصر بیان کی ہے۔
اسے آئندہ حدیث: 3505 میں تفصیل سے بیان کیاجائے گا وہاں ہم اس کی تشریح کریں گے۔
بإذن اللہ۔