صحيح البخاري
كتاب المغازي— کتاب: غزوات کے بیان میں
بَابُ كَمْ غَزَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کل کتنے غزوے کئے؟
حدیث نمبر: 4473
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الحَسَنِ , حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلِ بْنِ هِلالٍ , حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ , عَنْ كَهْمَسٍ , عَن ابْنِ بُرَيْدَةَ , عَنْ أَبِيهِ , قَالَ : " غَزَا مَعَ رَسُولِ الله صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّ عَشْرَةَ غَزْوَةً " .مولانا داود راز
´مجھ سے احمد بن حسن نے بیان کیا ، کہا ہم سے احمد بن محمد بن حنبل بن ہلال نے بیان کیا ، کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا ، ان سے کہمس نے ، ان سے عبداللہ بن بریدہ نے اور ان سے ان کے والد ( بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ ) نے بیان کیا کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سولہ غزووں میں شریک تھے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
4473. حضرت بریدہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سولہ (16) غزوات میں شرکت کی تھی۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:4473]
حدیث حاشیہ:
1۔
رسول اللہ ﷺ کے غزوات کی تعداد میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔
قابل اعتماد بات یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اٹھارہ جنگیں لڑی ہیں۔
آٹھ میں قتل و غارت ہوئی۔
ان میں بدر، اُحد، احزاب، فریظہ، بئر معونہ، غزوہ بنو مصطلق، خیبر اور آٹھواں غزوہ فتح مکہ ہے۔
اس میں حنین اور طائف کا معرکہ بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ابو اسحاق، رسول اللہ ﷺ کے غزوات اور ان کی تعداد کے متعلق بہت دلچسپی رکھتے تھے۔
یہی وجہ ہے کہ انھوں نے زید بن ارقم، حضرت براء بن عازب ؓ اور دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے اس کے متعلق سوالات کیے ہیں۔
(فتح الباري: 192/8)
امام بخاری ؒ نے کتب المغازی کو اس عنوان پر ختم کیا ہے تاکہ آغاز اور اختتام میں یکسانیت پیدا ہو جائے۔
واللہ اعلم علمه أتم۔

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4473 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 1814 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس (19) غزوات میں شرکت کی اور ان میں سے آٹھ میں جنگ لڑی، ابوبکر کی روایت میں منهن [صحيح مسلم، حديث نمبر:4695]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے، بدر، احد، مریسیع، خندق، قریظہ، خیبر، مکہ، حنین اور طائف کے غزوات میں جنگ میں حصہ لیا، حضرت بریدہ نے خندق اور قریظہ کو یا حنین اور طائف کو ایک شمار کیا، اس لیے تعداد آٹھ بتائی، اس طرح قریبی غزوات کو ایک شمار کرنے سے تعداد غزوات کم ہو جاتی ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1814 سے ماخوذ ہے۔