سنن ابي داود
أبواب تفريع استفتاح الصلاة— ابواب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب مَنْ رَأَى التَّخْفِيفَ فِيهَا باب: ان لوگوں کا ذکر جن کے نزدیک مغرب میں ہلکی سورتیں پڑھنی چاہئے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَنَّ أَبَاهُ كَانَ " يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ بِنَحْوِ مَا تَقْرَءُونَ وَالْعَادِيَاتِ وَنَحْوِهَا مِنَ السُّوَرِ " . قَالَ أَبُو دَاوُد : هَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّ ذَاكَ مَنْسُوخٌ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : وَهَذَا أَصَحُّ .
´حماد کہتے ہیں کہ ہشام بن عروہ نے ہمیں خبر دی ہے کہ` ان کے والد مغرب میں ایسی ہی سورۃ پڑھتے تھے جیسے تم پڑھتے ہو مثلاً سورۃ العادیات اور اسی جیسی سورتیں ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ وہ ۱؎ حدیث منسوخ ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ روایت زیادہ صحیح ہے ۔
جناب ہشام بن عروہ رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ ”ان کے والد (عروہ بن زبیر رحمہ اللہ) مغرب میں اسی طرح کی سورتیں پڑھتے تھے جیسی تم لوگ پڑھتے ہو یعنی «وَالْعَادِيَاتِ» وغیرہ۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”یہ دلیل ہے کہ مغرب میں تطویلِ قراءت منسوخ ہے۔“ اور امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ: ”یہی زیادہ صحیح ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
حماد کہتے ہیں کہ ہشام بن عروہ نے ہمیں خبر دی ہے کہ ان کے والد مغرب میں ایسی ہی سورۃ پڑھتے تھے جیسے تم پڑھتے ہو مثلاً سورۃ العادیات اور اسی جیسی سورتیں۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ وہ ۱؎ حدیث منسوخ ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ روایت زیادہ صحیح ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 813]
امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اسی اختصار قرأت کو راحج قرار دیا ہے، ورنہ دیگر صحیح روایات سے اس کا نسخ ثابت نہیں ہوتا بلکہ اس میں «توسع» ہے اور یہ آخری روایت تابعی کا عمل ہے۔ [عون المعبود]
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری قراءت مغرب میں «والمرسلات عرفاً» تھی، جیسا کہ ام الفضل رضی اللہ عنہا کی روایت گزری ہے۔ [حديث۔ 810]