سنن ابي داود
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
باب فِي حَقِّ الْمَرْأَةِ عَلَى زَوْجِهَا باب: شوہر پر بیوی کے حقوق کا بیان۔
أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ الْمُهَلَّبِيُّ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَزِينٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنْ دَاوُدَ الْوَرَّاقِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ مُعَاوِيَةَ الْقُشَيْرِيِّ ، قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَقُلْتُ : مَا تَقُولُ فِي نِسَائِنَا ؟ قَالَ : " أَطْعِمُوهُنَّ مِمَّا تَأْكُلُونَ ، وَاكْسُوهُنَّ مِمَّا تَكْتَسُونَ ، وَلَا تَضْرِبُوهُنَّ وَلَا تُقَبِّحُوهُنَّ " .
´معاویہ قشیری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کیا : ہماری عورتوں کے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو تم خود کھاتے ہو وہی ان کو بھی کھلاؤ ، اور جیسا تم پہنتے ہو ویسا ہی ان کو بھی پہناؤ ، اور نہ انہیں مارو ، اور نہ برا کہو “ ۔
سیدنا معاویہ قشیری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا: ”آپ (ہمیں) ہماری عورتوں کے بارے میں کیا ارشاد فرماتے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو کھاتے ہو اس سے انہیں کھلاؤ، جو پہنتے ہو اس سے انہیں پہناؤ، انہیں مارو نہیں اور «وَلَا تُقَبِّحْ» ”قبیح ہونے کی گالی (یا بد دعا) نہ دو۔“ “