سنن ابي داود
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
باب فِي ضَرْبِ النِّسَاءِ باب: عورتوں کو سزا میں مارنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2145
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " فَإِنْ خِفْتُمْ نُشُوزَهُنَّ فَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ " ، قَالَ حَمَّادٌ : يَعْنِي النِّكَاحَ .
´ابوحرہ رقاشی اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر تم ان کی نافرمانی سے ڈرو تو انہیں بستروں میں ( تنہا ) چھوڑ دو “ ۔ حماد کہتے ہیں : یعنی ان سے صحبت نہ کرو ۔
ابوحرہ رقاشی اپنے چچا رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر تمہیں ان سے نافرمانی اور عدم اطاعت کا اندیشہ ہو تو انہیں بستروں سے علیحدہ کر دو۔“ حماد رحمہ اللہ نے کہا: ”اس سے مراد مباشرت ہے (ہمبستری نہ کرو)۔“