سنن ابوداود — حدیث نمبر 1116
باب: امام خطبہ دے رہا ہو اور آدمی مسجد میں داخل ہو تو کیا کرے؟
باب إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنَى ، قَالَا : حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ،وَعَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَا : جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ ، فَقَالَ لَهُ " أَصَلَّيْتَ شَيْئًا ؟ " قَالَ : لَا ، قَالَ : " صَلِّ رَكْعَتَيْنِ تَجَوَّزْ فِيهِمَا " .
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ ( مسجد میں ) آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے ، تو آپ نے ان سے فرمایا : ” کیا تم نے کچھ پڑھا ؟ “ ، انہوں نے کہا : نہیں ، آپ نے فرمایا : ” ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھ لو “ ۔
جناب اعمش، ابوسفیان سے، وہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے، نیز اعمش، ابوصالح سے، وہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، دونوں کا بیان ہے کہ سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ آئے جبکہ رسول اللہ ﷺ خطبہ دے رہے تھے، آپ ﷺ نے ان سے کہا: ”کیا تم نے کوئی نماز پڑھی ہے؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مختصر سی دو رکعتیں پڑھ لو۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ اور جابر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ مسجد میں آئے اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: " تم نے (میرے نزدیک) آنے سے پہلے دو رکعت پڑھ لی ہے؟ " تو انہوں نے کہا: جی نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " دو رکعتیں پڑھ لو، اور ہلکی پڑھو " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1114]
فائدہ: مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ مذکورہ روایت (قبل ان تجيء)
کے الفاظ کے بغیر صحیح مسلم اور ابوداؤد میں بھی مروی ہے۔
جس کا ذکر صاحب تحقیق نے نیچے حاشہ میں کیا ہے۔
اور سنن ابوداؤد (حدیث: 1116)
میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔
بنابریں مذکورہ روایت (قبل ان تجيء)
کے الفاظ کے بغیر صحیح ہے۔