سنن ابن ماجہ — حدیث نمبر 1114
باب: دوران خطبہ مسجد میں آنے والا کیا کرے؟
بَابُ : مَا جَاءَ فِيمَنْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَعَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَا : جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَصَلَّيْتَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ تَجِيءَ ؟ " ، قَالَ : لَا ، قَالَ : " فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ ، وَتَجَوَّزْ فِيهِمَا " .
´ابوہریرہ اور جابر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ مسجد میں آئے اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” تم نے ( میرے نزدیک ) آنے سے پہلے دو رکعت پڑھ لی ہے ؟ “ تو انہوں نے کہا : جی نہیں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” دو رکعتیں پڑھ لو ، اور ہلکی پڑھو “ ۱؎ ۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ آئے اور رسول اللہ ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ نبی ﷺ نے ان سے فرمایا: ”کیا تم نے آنے سے پہلے دو رکعتیں پڑھی ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تب دو رکعتیں پڑھ لو اور ہلکی پڑھنا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ اور جابر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ مسجد میں آئے اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: " تم نے (میرے نزدیک) آنے سے پہلے دو رکعت پڑھ لی ہے؟ " تو انہوں نے کہا: جی نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " دو رکعتیں پڑھ لو، اور ہلکی پڑھو " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1114]
فائدہ: مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ مذکورہ روایت (قبل ان تجيء)
کے الفاظ کے بغیر صحیح مسلم اور ابوداؤد میں بھی مروی ہے۔
جس کا ذکر صاحب تحقیق نے نیچے حاشہ میں کیا ہے۔
اور سنن ابوداؤد (حدیث: 1116)
میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔
بنابریں مذکورہ روایت (قبل ان تجيء)
کے الفاظ کے بغیر صحیح ہے۔