تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
211- مزدوری ادا کرنے میں تقدیم و تاخیر
آجر اور اجیر کے معاہدے کے مطابق مزدوری میں تقدیم و تاخیر جائز ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
«يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ» [المائدة: 1]
”اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! عہد پورے کرو۔“
فرمان نبوی ہے:
”مسلمانوں کی شرطوں کا اعتبار کیا جائے گا (ان پر عمل کرنا ضروری ہوگا) اگر کوئی ایک شرط نہ ہو جو حلال کو حرام اور حرام کو حلال کر دے۔“ [سنن أبى داود، رقم الحديث 5349]
[ابن باز مجموع الفتاوي و المقالات: 335/19]