تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
246۔ پچھنے لگوانے کے بہترین دن کون سے ہیں ؟
جواب :
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا روایت ہے :
من احتجم لسبعة عشرة من الشهر، وتسعة عشرة، وإحدى وعشرين، كان له شفاء من كل داء
”جس نے مہینے کی سترہ اور انیس اور اکیس کو سینگی لگوائی، وہ اس کے لیے ہر بیماری سے شفا ہو گی۔ “ [حسن. سنن أبى داود، رقم الحديث 3861 كتاب الطب]
علامہ البانی نے اسے صحیح کہا ہے۔
ديكهئے: [صحيح الجامع، رقم الحديث 5968]