تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
58- قبرستان میں خرید و فروخت کا حکم
یہ جائز ہے لیکن افضل اور بہتر یہی ہے کہ جس کام کے لیے جو جگہ مناسب ہو اسے وہیں کریں، قبرستان وہ جگہ ہے جس کی جب ایک مسلمان زیارت کرتا ہے تو اس کا دل نرم پڑ جاتا ہے اور وہ آخرت کی یاد میں کھو جاتا ہے اور وہاں دنیاوی معاملات کرنا اچھا نہیں سمجھتا۔
[عبد الرزات عفيفی: فتاوي: 210/1]