مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
40- ادھار کے بدلے ادھار کی خرید و فروخت
قرض کے بدلے قرض کی بیع جائز نہیں۔ اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ عوض اور معوض (بیچا گیا سامان) دونوں ہی مجلس عقد میں موجود نہ ہوں، چاہے قیمت بھی معلوم ہو اور فروخت شدہ چیز بھی معروف ہو یا مکمل بیان کی گئی ہو، مثلا دور کھڑی بکری سو ریال (سعودی سکہ) ادھار میں بیچ دی جائے تو یہ قرض کے بدلے قرض ہے کیونکہ جو چیز مجلس عقد میں غیر موجود ہو وہ ادھار ہے۔ اگر مجلس برخاست ہونے سے پہلے پہلے دونوں چیزوں میں سے کوئی ایک چیز بھی حاضر کر دی جائے تو بیع صحیح ہوگی اور اگر وہ ان دونوں چیزوں میں سے کسی ایک کے آنے سے پہلے دونوں بندے اٹھ گئے تو بیع باطل ہو جائے گی۔ واللہ اعلم
[ابن جبرين رحمہ اللہ: 10/7]