ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
مصیبت زدہ کو دیکھ کر سجدہ شکر کرنا کیسا ہے؟
جواب :
اس پر کوئی شرعی دلیل نہیں ۔ مصیبت زدہ کو دیکھ کر دعا پڑھنا مشروع ہے۔
❀ سید نا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس نے کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھی ، تو وہ جب تک زندہ رہے گا، اس مرض سے محفوظ رہے گا :
الحمد لله الذى عافاني مما ابتلى هذا به وفضلني عليه وعلى كثير ممن خلق تفضيلا.
”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جس نے مجھے اس مرض سے عافیت بخشی ، جس میں اسے مبتلا کیا ہے اور مجھے اس پر اور مخلوق میں بہتوں پر فضیلت دی ۔“
(الدُّعاء للطَّبَراني : 798 ، حِلية الأولياء لأبي نعيم : 13/5 ، وسنده حسن)