فتویٰ : سابق مفتی اعظم سعودی عرب شیخ ابن باز رحمہ اللہ
سوال : وضو اور نماز کے لئے زبان سے نیت کے الفاظ کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟
جواب : اس کا حکم یہ ہے کہ یہ بدعت ہے، کیونکہ زبان سے نیت (کے الفاظ ادا) کرنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام سے ثابت نہیں ہے، لہٰذا اس کا چھوڑ دینا ضروری ہے۔ نیت کا محل دل ہے لہٰذا نیت کے الفاظ زبان پر لانے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔ والله ولي التوفيق