تحریر: عمران ایوب لاہوری
نماز عید کی قراءت
➊ حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عیدین میں سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى اور هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ کی قراءت کرتے تھے ۔
[مسلم: 878 ، كتاب الجمعة: باب ما يقرأ فى صلاة الجمعة ، أبو داود: 1122 ، ترمذى: 533 ، نسائي: 1424]
➋ حضرت ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی نماز میں ق وَالقُرآنِ الْمَجِيدِ اور اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ کی قراءت فرماتے ۔
[مسلم: 891 ، كتاب صلاة العيدين: باب ما يقرأ فى صلاة العيدين، مؤطا: 180/1 ، أحمد: 217/5 ، أبو داود: 1154 ، ترمذي: 532 ، نسائي: 183/3 ، ابن ماجة: 1282]