تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
سوال:
بیعت عقبہ میں شیطان نے کیا کارنامہ کیا ؟
جواب :
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ جب ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تو شیطان نے گھاٹی کی بلندی سے نہایت بلند آواز کے ساتھ پکارا کہ خیمے والو! کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے نمٹھو گے؟ اس وقت بے دین اس کے ساتھ ہیں اور وہ تم سے لڑنے کے لیے جمع ہیں۔ کعب کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
هذا أزب العقبة، هذا ابن أزيب، قال ابن هشام: ويقال: ابن أزيب: أتسمع، أى عدو الله، أما والله لأفزغن لك
یہ اس گھاٹی کا زہر یلہ ہے، یہ سانپ کا بچہ ہے۔ ابن ہشام نے کہا (ابن اَزیب کو ) ابن اُزیب کہا جاتا ہے۔ کیا تو سن رہا ہے؟ اللہ کی قسم ! اللہ کے دشمن ! میں تیرے لیے جلد ہی فارغ ہو رہا ہوں۔ [مسند احمد 361/3،362]