نیند سے بیدار ہونے کی دعا:
✿ الحمد لله الذى أحيانا بعد ما أماتنا وإليه النشور.(بخاری)
ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں زندہ کیا بعد اس کے کہ اس نے ہمیں ماردیا تھا اور اس کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔
بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا:
✿ اللهم إن أعوذبك من الخبث والخبايث.
(بخاری، کتاب الوضو)
اور بیت الخلاء میں بائیں پاؤں سے داخل ہوں۔
”اے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں خبیثوں اور خبیثنیوں سے“۔
بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا:
✿ غُفْرَانَكَ ۔ (ابوداؤد)
(اور نکلتے وقت دایاں پاؤں باہر نکالے) "اے اللہ ! میں تیری بخشش ( چاہتا ہوں)۔
وضو سے فارغ ہونے کے بعد کی دعائیں:
✿ أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له، وأشهد أن محمدا عبده ورسوله.
(صحیح مسلم، کتاب الطهاره)
میں شہادت دیتا ہوں کہ کوئی (سچا ) معبود نہیں سوائے اکیلے اللہ کے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
✿ اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين
(سنن ترمذی)
اے اللہ ! مجھے بنا دے بہت تو بہ کرنے والوں میں سے اور کر دے مجھے پاک صاف رہنے والوں میں ۔
ملحوظہ: یہ دعائیں پڑھتے وقت آسمان کی طرف نگاہ کر کے انگلی اٹھانے والی حدیث ضعیف ہے۔ اس لیے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
گھر سے نکلتے وقت کی دعائیں:
بسم الله توكلت على الله ولا حول ولا قوة إلا بالله –
(ابوداؤد، کتاب الادب )
’’میں ( اس گھر سے اللہ کے نام کے ساتھ ( نکل رہا ہوں ) میں نے بھروسہ کیا اللہ پر، اور گناہ سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی طاقت اگر اللہ کی توفیق ہی ہے۔‘‘
اللهم إنى أعوذبك أن أضل أو أضل، أو أزل أو أزل. أو أظلم أو أظلم، أو أجهل أو يجهل على.
(ترمذی، ابن ماجہ )
اے اللہ ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں (اس بات سے ) کہ میں گمراہ ہو جاؤں یا مجھے گمراہ کر دیا جائے ، میں پھسل جاؤں یا مجھے پھیلا دیا جائے، میں ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے، میں کسی سے جہالت سے پیش آؤں یا میرے ساتھ جہالت سے پیش آیا جائے۔
گھر میں داخل ہوتے وقت کی دعا:
✿ اللهم إني اسالك خير المولج وخير المخرج، بسم الله ولجنا وبسم الله خرجنا وعلى الله ربنا توكلنا.
(ابو داؤد، کتاب الادب)
اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں گھر میں داخل ہونے اور گھر سے نکلنے کی بہتری کا، اللہ کے نام کے ساتھ ہم ( گھر میں ) داخل ہوئے اور اللہ ہی کے نام کے ساتھ ہم نکلے، اور اپنے رب ہی پر ہم نے تو کل کیا۔ پھر گھر والوں کو سلام کہے۔
سجدہ تلاوت کی دعا:
✿ سجد وجهي للذي خلقه وشق سبعه وبصره بحوله وقوته فتبارك الله أحسن الخالقين.
(سنن ترمذی)
سجدہ کیا میرے چہر نے نے اس ذات کو جس نے اسے پیدا فرمایا اور اس نے اس کے کان اور آنکھ کے سوراخ بنائے، اپنی طاقت اور قوت کے ذریعے سے، بڑا بابرکت ہے اللہ تعالیٰ جو بہترین خالق ہے۔
سونے کے وقت کی دعا:
① دونوں ہتھیلیاں ساتھ ملا کر سورۃ الاخلاص ، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھے۔ پھر ان میں پھونک مارے اور دونوں کو اپنے جسم پر جہاں تک ممکن ہو پھیرے۔سر، چہرے اور جسم کے سامنے والے حصے سے شروع کرے۔ اس طرح تین دفعہ کرے۔ (متفق علیہ)
② جب تم بستر پر پہنچو اور آیت الکرسی مکمل پڑھو تو اللہ کی طرف سے ایک محافظ مقرر ہو جائے گا اور شیطان صبح تک تمہارے قریب بھی نہ آسکے گا ۔ ( بخاری )
علاوہ ازیں سورہ حم سجدہ اور سورہ ملک کا بھی سونے کے وقت پڑھنا مسنون ہے، جو شخص درج ذیل دو آیات رات کے وقت پڑھتا ہے، یہ اس کے لیے کافی ہوتی ہیں۔
( متفق علیہ)
③ آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ ۚ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُّسُلِهِ ۚ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ ﴿٢٨٥﴾ لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ۗ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنتَ مَوْلَانَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ﴿٢٨٦﴾
(البقرة: 285-286)
ایمان لایا اللہ کا رسول اس کتاب پر جو اتاری گئی، اس پر اس کے رب کی طرف سے اور سب مومن بھی (ایمان لائے) سب ایمان لائے اللہ پر، اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی . کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر نہیں ہم فرق کرتے کسی کے درمیان اس کے رسولوں میں سے اور وہ (اللہ سے) عرض کرتے ہیں کہ ہم نے ( تیرا حکم) سنا اور قبول کیا۔ اے پروردگار! ہم تجھ سے تیری بخشش طلب کرتے ہیں اور تیری ہی طرف (ہماری) واپسی ہے۔ نہیں تکلیف دیتا اللہ کسی نفس کو مگر اس کی طاقت کے مطابق ہیں، جو شخص نیکی کرے گا اس کا فائدہ اس کو فائدہ ملے گا اور جو برائی کرے گا اس کا وبال اسی پر ہوگا۔ اے ہمارے رب ! اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہوتو ہمیں نہ پکڑنا۔ اے ہمارے رب نہ ڈال ہم پر ایسا بوجھ جیسے ڈالا تو نے ان لوگوں پر جو ہم سے پہلے ہوئے ، اے ہمارے رب! ہم سے اتنا بوجھ نہ اٹھوا جس (کے اٹھانے) کی ہم میں طاقت نہیں ہے۔ تو درگز رفرما ہم سے، اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا کارساز ہے پس تو مدد فرما ہماری کافروں کے مقابلے میں۔ (آمین)
جو شخص بستر پر لیٹے وقت 33 مرتبہ سبحان اللہ (اللہ پاک ہے ) 33 مرتبہ الحمد لله ہر تعریف اللہ کے لیے ہے) اور 34 مرتبہ اللہ اکبر (اللہ سب سے بڑا ہے ) کہے، یہ اس کے لیے ایک نوکر سے بہتر ہے۔ (متفق علیہ )
✿ اللهم باسمك أموت وأحيا. (تفق عليه)
’’تیرے ہی نام کے ساتھ اے اللہ ! میں مرتا اور زندہ ہوتا ہوں‘‘۔
کھانا کھانے سے پہلے کی دعا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھانے لگے تو اسے ہم اللہ (اللہ کے نام کے ساتھ (کھانا شروع کرتا ہوں ) کہنا چاہیے اور اگر شروع میں کہنا بھول جائے تو اسے بِسْمِ اللَّه أَوَّلَهُ وَآخِرَةُ الله کے نام کے ساتھ (کھانا شروع کرتا ہوں ) اس کے شروع اور اس کے آخر میں کہنا چاہیے۔
(ترمذی، ابواب الاطعمہ )
✿ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
جسے اللہ تعالیٰ کھانا کھلائے ، اسے کہنا چاہیے:
✿ اللهم بارك لنا فيه وأطعمنا خير منه.
اے اللہ ! برکت عطا کر ہمارے لیے اس میں اور کھلا ہمیں زیادہ بہتر اس سے ۔ اور جسے اللہ تعالٰی دودھ پلائے اسے کہنا چاہیے:
✿ اللهم بارك لنا فيه، وزدنا منه. (ترمذی)
الہی ! برکت عطا فرما ہمارے لیے اس میں اور زیادہ دے ہمیں اس سے بھی۔
کھانے سے فراغت کے بعد کی دعائیں:
✿ الحمد لله الذى أطعمنى هذا، ورزقنيه من غير حول مني ولا قوة. (ترمذی)
ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے یہ کھانا ) مجھے کھلایا اور مجھے یہ (کھانا) عطا کیا۔ بغیر میری کسی طاقت کے اور بغیر میری کسی قوت کئے۔
✿ الحمد لله كثيرا طيبا مباركا فيه غير مكفي ولا مودع ولا مستغنى عنه ربنا .
(بخاری ، ترمذی)
ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے بہت زیادہ پاکیزہ اور برکت ڈال دی گئی ہے اس میں نہ کفایت کیا گیا کہ مزید کی ضرورت نہ رہے ) اور نہا سے وداع کیا گیا ہے اور نہ اس سے بے نیاز ہوا جا سکتا ہے، اے ہمارے رب۔
مہمان کی میزبان کے لیے دعا:
✿ اللهم أطعم من أطعمني. واسق من سقان.
(صحیح مسلم)
اے اللہ ! کھلا اسے جس نے مجھے کھلایا اور چلا اسے جس نے مجھے پلایا۔
✿ أفطر عندكم الصائمون، وأكل طعامكم الأبرار وصلت عليكم الملائكة.
(ابوداؤد)
افطار کرتے رہیں تمہارے ہاں روزہ دار اور کھاتے رہیں تمہارا کھانا نیک لوگ اور دعا کیا کرتے رہیں تمہارے لیے فرشتے۔
بچوں کو کن الفاظ کے ساتھ اللہ کی حفاظت میں دیا جائے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن اور حسین کو ان الفاظ کے ساتھ اللہ کی پناہ میں دیتے تھے:
✿ أعيد كما بكلمات الله التامة، من كل شيطان وهامة. ومن كل عين لامة. (بخاری)
میں تم دونوں کو اللہ تعالی کے عمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں ہر شیطان اور زہریلے جانور سے، اور ہر لگ جانے والی نظر سے۔
ملحوظ: ایک بچہ ہو تو ’’أعينك‘‘ اور ایک بچی ہو تو ’’أعينكِ‘‘ اور زیادہ مشترکہ ہوں تو أعِيدُكُمْ کہیں۔
لوگوں سے ڈرے تو یہ دعا مانگے :
✿ اللهم اكفنيهم بما شئت. ( مسلم)
اے اللہ! تو مجھے ان سے کافی ہو جا، جس طرح تو چاہئے۔
ادا ئیگی قرض کی دعا:
✿ اللهم اكفني بحلالك عن حرامك، واغنني بفضلك عمن سواك.
(ترمذی، باب الدعوات)
"اے اللہ! تو مجھے کافی ہو جا اپنے حلال کے ساتھ اپنی حرام ( کردہ) چیزوں سے اور مجھے بے نیاز کردے اپنے فضل سے، اپنے ماسوا سے۔
مشکل کام کی آسانی کے لیے دعا:
✿ اللهم لا سهل إلا ما جعلته سهلا، وأنت تجعل الحزن إذا شئت سهلا .
(صحیح ابن حبان)
"اے اللہ !نہیں ہے کوئی کام آسان، مگر وہی جسے کر دے تو آسان اور تو کر دیتا ہے مشکل کر دے تو کام کو ، جب تو چاہے آسان‘‘۔
بیمار پرسی کی فضیلت:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب کوئی اپنے مسلمان بھائی کی بیمار پرسی کے لیے جاتا ہے تو وہ بیٹھنے تک جنت کے میوؤں میں چلتا ہے۔ جب وہ بیٹھتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے، اگر صبح کا وقت ہو تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں اور اگر شام کا وقت ہو تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں۔
بیمار پرسی کے وقت مریض کے لیے دعا:
✿ لا بأس طهور إن شاء الله .
(بخاری، کتاب المريض)
کوئی حرج نہیں یہ بیماری پاک کرنے والی ہے اگر چاہا اللہ نے ۔
✿ أسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيك.
(ابوداؤد، کتاب الجنائز)
میں سوال کرتا ہوں بڑی عظمت والے اللہ سے جو عرش عظیم کا رب ہے کہ وہ شفاء عطا فرمائے تمہیں۔
مبتلائے مصیبت کی دعا:
✿ إنا لله وإنا إليه راجعون اللهم أجرني فى مصيبتي وأخلف لي خيرا منها.
(صحيح مسلم)
یقیناً ہم اللہ ہی کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں ۔ اے اللہ! اجر دے مجھے میرے صدمے میں اور بدلے میں دے مجھے زیادہ بہتر اس سے۔
چاند دیکھنے کی دعا:
✿ الله اكبر اللهم أهله علينا بالأمن والإيمان. والسلامة والإسلام ، والتوفيق لما يحب ربنا ويرضى. ربنا وربك الله.
(ترمذی، دارمی)
اللہ سب سے بڑا ہے، اے اللہ! تو طلوع فرما اسے ہم پر امن اور ایمان اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ اور اس چیز کی توفیق کے ساتھ جس کو تو پسند کرتا ہے، اے ہمارے رب ! اور ( جس سے ) تو راضی ہوتا ہے، اے چاند! ہمارا اور تمہارا رب اللہ ہے۔
روزہ افطار کرنے کے بعد کی دعا:
✿ ذهب الظمأ، وابتلت العروق، وثبت الأجر إن شاء الله.
چلی گئی پیاس اور تر ہو گئیں رگیں اور ثابت ہو گیا اجر اگر چاہا اللہ نے ۔
چھینک کی دعا:
(ابوداؤد)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو اسے کہنا چاہیے:
” الْحَمدُ لِلهِ " ( ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے )، اور اس کے دوست یا بھائی کو کہنا چاہیے:
"يَرْحَمُكَ اللهُ‘‘ (رحم فرمائے تم پر اللہ) اور جب اس کا بھائی اسے یہ کہے تو وہ یہ کہے:
” يَهْدِيكُمُ اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ " (تمہیں ہدایت اللہ، اور درست کرے تمہارا حال)۔
شادی کرنے والے کے لیے دعا:
✿ بارك الله لك وبارك عليك وجمع بينكما على خير.(ترمذی)
’’برکت کرے اللہ تیرے لیے اور برکت کرے تجھ پر اور جمع کرے تم دونوں کو خیر ( بھلائی ) میں“۔
شادی کرنے اور سواری خریدنے والے کی دعا:
✿ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب تم میں سے کوئی شخص شادی کرے یا خادمہ (لونڈی) خریدے تو اسے یہ دعا کرنی چاہیے:
اللهم إني أسألك خيرها وخير ما جبلتها عليه، وأعوذ بك من شرها و من شرما جبلتها عليه.
(ابوداؤد)
اے اللہ میں سوال کرتا ہوں تجھ سے اس کی بھلائی کا اور اس چیز کی بھلائی کا جس پر پیدا کیا تو نے اس کو اور تیری پناہ میں آتا ہوں اس کے شرسے اور اس چیز کے شرسے جس پر تو نے اسے پیدا کیا۔
اور جب اونٹ خریدے تو اس کی کو ہان کی چوٹی پکڑے، پھر یہی دعا پڑھے۔
(ابوداؤد، ابن ماجه )
بیوی کے پاس آنے سے پہلے کی دعا:
✿ بسم الله اللهم جينبنا الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتنا
(متفق عليه )
اللہ کے نام کے ساتھ، الہی ! ہمیں بچا شیطان ( مردود ) سے اور بچا شیطان سے (اس اولاد کو بھی ) جو تو ہمیں عطا فرمائے۔
غصہ آجانے کے وقت کی دعا:
✿ اعوذ بالله من الشيطان الرجیم۔
(متفق علیه)
میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے ۔
مجلس کا کفارہ:
✿ سُبحانك اللهم وبحمدك. أشهد أن لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك.
(ترمذى)
’’پاک ہے تو اے اللہ! اپنی تعریفوں سمیت ، میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے تیرے، میں معافی مانگتا ہوں تجھ سے اور رجوع کرتا ہوں تیری طرف“۔
اچھا سلوک کرنے والے کے لیے دعا:
✿ جَزَاكَ اللهُ خَيْرًا.
(ترمذی)
بدلہ دے تمہیں اللہ (اس سے ) زیادہ بہتر“۔
سواری پر بیٹھنے کی دعا:
✿ بسم الله الحمد لله سبحن الذى سخر لنا هذا وما كنا له مقرنين وإنا إلى ربنا لمنقلبون
( ترمذی، ابو داؤد)
اللہ تعالیٰ کے نام سے ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے پاک ہے وہ ذات جس نے تابع کر دیا ہمارے اسے ورنہ نہ تھے ہم اس کو قابو میں لانے والے اور بے شک ہم اپنے ہی رب کی طرف واپس جانے والے ہیں۔
سفر کی دعا:
✿ اللهم إنا نسألك فى سفرنا هذا البر والتقوى، ومن العمل ما ترضى اللهم هون علينا سفرنا هذا واطو عذا بعده، اللهم أنت الصاحب فى السار، والخليفة فى الأهل اللهم إني أعوذ بك من وعثاء السفر، وكابة المنظر، وسوء المنقلب فى المال والأهل.
(صحیح مسلم)
اے اللہ اہم تجھ سے سوال کرتے ہیں اپنے اس سفر میں نیکی اور تقویٰ کا اور ایسے عمل کا جسے تو پسند فرمائے۔ اے اللہ ! آسان فرمادے ہم پر ہمارا یہ سفر اور لپیٹ دے ہم سے اس کی لمبی مسافت کو، اے اللہ! تو ہی (ہمارا ساتھی ہے اس سفر میں (اور تو ہی ہمارا ) جانشین ہے۔ گھر (اور گھر ) والوں میں ۔ اے اللہ ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں سفر کی مشقت سے اور اس کے) تکلیف دہ منظر سے اور بری تبدیلی سے مال میں اور گھر والوں میں ۔
سفر سے واپسی پر بھی یہی الفاظ کہے اور ان میں یہ اضافہ کرے:
✿ أيبون تائبون عابدون لربنا حامدون .
(صحیح مسلم)
’’(ہم ) واپس لوٹنے والے ہیں، تو بہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے اور اپنے ہی رب کی تعریف کرنے والے ہیں”۔
مسافر کی مقیم کے لیے دعا:
✿ أستودعكم الله الذى لا تضيع ودائعه.
(مسند احمد وابن ماجہ)
’’میں سپرد کرتا ہوں تمہیں اس اللہ کے کہ نہیں ضائع ہو تیں اس کے سپرد کی ہوئی چیزیں”۔
مقیم کی مسافر کے لیے دعا:
✿ أستودع الله دينك وأما نتك وخواتيم أعمالك.
(ترمذی، مسند احمد )
’’میں سپرد کرتا ہوں اللہ کے تمہارے دین کو اور تمہاری امانت کو اور تمہارے آخری عمل کو‘‘ ۔
مرغ بولے اور گدھا بینکے تو کیا کہے:
✿ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب تم مرغ کی اذان سنو تو اللہ تعالیٰ سے فضل کی دعا کرو۔ مثلاً کہو:
اللهم إني أسألك من فضلك.
”اے اللہ میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے فضل کا“۔
کیونکہ فرشتے کو دیکھتا ہے اور جب تم گدھے کی بینگنے کی آواز سنو تو کہو:
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
(متفق عليہ)
میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے۔
اس لیے کہ وہ شیطان کو دیکھتا ہے۔
بازار میں داخل ہونے کی دعا:
✿ لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد. يحيي ويميت، وهو حي لا يموت، بيده الخير، وهو على كل شيء قدير.
(ترمذی)
نہیں کوئی معبود برحق مگر اللہ ، وہ اکیلا ہے نہیں کوئی شریک اس کا ، اسی کی بادشاہت اور اسی کی سب تعریف ہے، وہی زندگی دیتا ہے اور وہی مارتا ہے اور وہ زندہ ہے نہیں وہ مرتا ہے، اس کے ہاتھ میں ہے سب بھلائی اور وہ ہر چیز پر (کامل ) قدرت رکھتا ہے۔
لباس پہنے کی دعا:
✿ الحمد لله الذى كساني هذا الثوب ورزقنيه من غير حول من ولا قوة.
(ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ)
ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے مجھے پہنایا یہ (لباس) اور عطا کیا مجھے یہ میری ذاتی قوت اور طاقت کے بغیر۔
نیا لباس پہنے کی دعا:
✿ اللهم لك الحمد. أنت كسوتنيه، أسألك من خيره وخير ما صنع له، وأعوذ بك من شره وشر ما صنع له.
(ابوداؤد، ترمذی)
اے اللہ ! تیرے ہی لیے ہر قسم کی تعریف ہے، تو نے ہی مجھے یہ پہنایا، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس کی بھلائی کا اور اس کام کی بھلائی کا جس کے لیے اسے بنایا گیا اور میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس کے شرسے اور اس کام کے شرسے جس کے لیے اسے بنایا گیا ہے۔