کیا تراویح اور نماز کسوف میں مصحف سے پڑھنا جائز ہے ؟
سوال : کیا صلاۃِ تراویح اور صلاۃِ کسوف میں مصحف سے پڑھنا جائز ہے ؟ آپ ہمیں فائدہ پہنچائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو فائدہ پہنچائے گا۔
جواب : قیامِ رمضان میں مصحف سے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کیوں کہ اس کا مقصد مقتدیوں کو پورا قرآن سنانا ہے۔ نیز کتاب و سنت کی شرعی دلیلیں صلاۃ میں قرآن کی قرأت پر دلالت کرتی ہیں۔ اور یہ حکم عام ہے اس میں مصحف سے پڑھنا اور زبانی پڑھنا دونوں شامل ہے۔ اور عائشہ رضی اللہ عنہاسے ثابت ہے کہ انہوں نے اپنے مولیٰ (آزاد کردہ غلام) کو قیامِ رمضان میں اپنی امامت کرنے کا حکم دیا تھا اور وہ مصحف دیکھ کر پڑھتے تھے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے اپنی صحیح میں بصیغۂ جزم معلقاً ذکر کیا ہے۔ [صحيح الإسناد: صحيح بخاري، الأذان 10 باب إمامة العبد والموليٰ 54. ]
’’ شیخ ابن باز۔ رحمۃ اللہ علیہ“

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: