روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ جماع کا شرعی حكم
تحریر: قاری اسامہ بن عبدالسلام حفظہ اللہ

سوال :

اس شخص کا کیا حکم ہے جو رمضان کے مہینہ میں اپنی بیوی کے ساتھ حرام کام کا ارتکاب کرے ؟ صوم کی حالت میں کرے تو اور رات میں کرے تو ؟ اور اس کا کفارہ کیا ہے ؟

جواب :

جو شخص رمضان کے مہینہ میں غروب آفتاب سے طلوع فجر کے درمیان اپنی بیوی کے ساتھ ہم بستری کرے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے، البتہ اگر دن میں طلوع فجر سے غروب آفتاب کے درمیانی وقفہ میں بیوی کے ساتھ ہم بستری کرے تو وہ گنہگار اور اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نافرمان ہو گا۔ اور اس پر قضا اور کفارہ دونوں واجب ہو گا۔ کفارہ درج ذیل ہے :
(1) ایک غلام آزاد کرنا (2) اگر غلام نہ پائے تو مسلسل دو مہینے کا صوم رکھنا (3) اگر اس کی طاقت نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھاناکھلانا۔ اپنے ملک کی عام غذا میں سے جو اس کے علاقہ کے لوگ کھاتے ہوں ہر مسکین کو نصف صاع (تقریباً سوا کلو)۔
’’ اللجنۃ الدائمۃ“

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

1