وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم قال: ( (أيما إهاب دبغ فقد طهر )) [أخرجوه إلا البخاري]
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی سا چمڑا رنگ دیا جائے تو وہ پاک ہو جاتا ہے ۔“ بخاری کے علاوہ اس حدیث کو دیگر محدثین نے روایت کیا ۔
تحقیق و تخریج: مسلم ، مسلم شریف میں مذکور حدیث کے یہ الفاظ ہیں اذا دبع الاهاب فقد طهر یعنی جب چمڑا رنگ دیا جاتا ہے تو وہ پاک ہو جاتا ہے ۔

[یہ مواد شیخ تقی الدین ابی الفتح کی کتاب ضیاء الاسلام فی شرح الالمام باحادیث الاحکام سے لیا گیا ہے جس کا ترجمہ مولانا محمود احمد غضنفر صاحب نے کیا ہے]