گھر سے باہر چہرہ کھلا رکھنا اور ابر و باریک کرنا

فتویٰ : شیخ ابن جبرین حفظ اللہ
سوال : اگر عورت خاوند کے ساتھ بیرون ملک سفر پر ہو تو کیا وہ چہرہ نگا رکھ سکتی ہے ؟ نیز کیا وہ خاوند کے سامنے خوبصورت نظر آنے کے لئے اپنے ابرو باریک کر سکتی ہے ؟
جواب : عورت ملک کے اندر یا باہر کسی بھی جگہ اجنبی لوگوں کے سامنے چہرہ ننگا نہیں کر سکتی۔ اگر عورت کے لئے کامل حجاب اور پردہ کرنا ممکن ہو تو وہ خاوند کو حرام کے ارتکا ب سے محفوظ رکھنے کے لئے اس کے ساتھ بیرون ملک سفر کر سکتی ہے۔ ابرو کے بال کاٹنا، مونڈنا انہیں کم کرنا یا اکھاڑنا چاہے خاوند کی مرضی سے ہی ہو بہرحال ناجائز ہے۔ اس میں خوبصورتی نہیں بلکہ یہ تو احسن الخالقین کی خلقت میں تبدیلی ہے اس کے متعلق وعید موجود ہے جبکہ ایسا کرنے والے پر لعنت کی گئی ہے جو کہ اس کے حرام ہونے کی دلیل ہے۔

اس تحریر کو اب تک 5 بار پڑھا جا چکا ہے، جبکہ صرف آج 1 بار یہ تحریر پڑھی گئی ہے۔

Leave a Reply