جواب :
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات ان کے پاس سے نکلے، کہتی ہیں : مجھے آپ پر غیرت آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور دیکھا جو میں کر رہی ہوں، پھر کہا: کیا بات ہے عائشہ! کیا تو غیرت کھا گئی ہے؟ میں نے کہا: مجھے کیا ہے، میرے جیسی آپ جیسے پر کیا غیرت نہ کھائے گی ؟ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
« أقد جاءك شيطانك؟ قال: يا رسول الله أو معي شيطان؟ قال: نعم قلت : ومع كل إنسان؟ قال : نعم قلت ومعك يا رسول الله؟ قال: نعم، ولكن ربي أعانني عليه حتى أسلم» [صحيح مسلم، كتاب صفة القيامة و الجنة والنار، رقم الحديث 2815]
”کیا تیرے پاس تیرا شیطان آ گیا تھا؟ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول ! کیا میرے ساتھ شیطان ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، میں نے پوچھا: کیا ہر انسان کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، میں نے کہا: کیا آپ کے ساتھ بھی، اے اللہ کے رسول ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، لیکن اللہ نے اس کے خلاف میری مدد کی ہے، حتی کہ وہ مسلمان ہو گیا ہے۔“