کیا کھجور اور جادو کے علاج کے درمیان کوئی تعلق ہے ؟
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

کیا کھجور اور جادو کے علاج کے درمیان کوئی تعلق ہے ؟

جواب :

جی ہاں،
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:

«من تصبح سبع تمرات عجوة لم يضره ذلك اليوم سم ولا سحر»

”جس نے صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیں، اسے اس دن کوئی زہر اور کوئی جادو نقصان نہ دے سکے گا۔“

[صحيح البخاري رقم الحديث 76]

صحیح بخاری کی ایک روایت میں «إلى الليل» ’’رات تک“ کے لفظ ہیں۔ صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے، عامر بن سعد رحمہ اللہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

«من أكل سبع تمرات مما بين لابتيها حين يصبح لم يضره سم حتى يمسي »

”جس نے مدینے کے دو پہاڑوں کے درمیان کی سات کھجور میں صبح کے وقت کھا لیں، اسے شام ہونے تک کوئی زہر نقصان نہ دے گا۔“

[صحيح مسلم رقم الحديث 2047]

ان احادیث میں مدینے کی کھجور اور عجوہ کھجور کو خاص کیا گیا ہے، عام کھجور مذکورہ فائدہ نہیں دے گی۔ لیکن بعض علماء کہتے ہیں کہ کوئی بھی کھجور ہو، وہ درج بالا فائدہ دے گی۔ « والله أعلم.»

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے