ماخوذ: احکام و مسائل، جنازے کے مسائل، جلد 1، صفحہ 256
سوال
کیا نبی کریم ﷺ نے منادی کروا کر صحابہ کرامؓ کو جمع کر کے غائبانہ نمازِ جنازہ ادا فرمائی ہے یا نہیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نبی کریم ﷺ نے نجاشی (بادشاہ حبشہ) کی وفات پر فرمایا:
"تمہارا بھائی نجاشی فوت ہو گیا، اس کی نمازِ جنازہ پڑھو”
اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے نجاشی کی نمازِ جنازہ غائبانہ طور پر پڑھائی۔
(بخاری – کتاب الجنائز – باب الرجل ینعی الی اہل المیت بنفسہ)
ھٰذَا مَا عِندِی وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ